نئی دہلی:12 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بھاجپا ایم پی میناکشی لیکھی نے رافیل پر حال ہی میں دیئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کی وجہ سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جمعہ کو اپیل کی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والے بنچ نے کہا کہ وہ عرضی پر 15 اپریل کو سماعت کرے گی۔لیکھی نے اپنی درخواست میں کہا کہ راہل گاندھی نے اپنے ذاتی تبصرے کو عدالت عظمیٰ کی طرف سے دیا گیا تھا ، علاوہ ازیں لوگوں میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ میناکشی لیکھی کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل مکل روہتگی نے بنچ سے کہا کہ کانگریس صدر نے تبصرہ کیا تھا کہ’ اب سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا، چوکیدار چور ہے‘